نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال
پاکستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات دیر گئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں سیلاب کے باعث 31 ہزار 600 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں اور باغات کو نقصان
انسانی بحران پر گہری تشویش
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کے لیے روزانہ 500 ویزے پراسیس ہو رہے ہیں، سفیر متحدہ عرب امارات
اسرائیلی قبضے کی مذمت
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
انسانی امداد کی ضرورت
انہوں نے غزہ کے مکینوں کو بلا روک ٹوک انسانی امداد فراہم کرنے اور جرائم کی جواب دہی سے اسرائیلی استثنا کے خاتمے کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔








