امریکی فحش فلموں کی اداکارہ 24 برس کی عمر میں چل بسی
فلوریڈا سے اداکارہ لینا بینا کا انتقال
فلوریڈا (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی فحش فلموں کی اداکارہ لینا بینا 24 سال کی عمر میں چل بسی۔ امریکی میڈیا کے مطابق لینا بینا کو مس جان ڈو کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، ان کی موت کی تصدیق پولک کاؤنٹی میڈیکل ایگزامنر نے کی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر، بیرونی قرض 138 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
آخری پیغام
لینا نے یکم اگست کو آخری مرتبہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ "مجھے معاف کر دیجیے، میں بہت غیر حاضر رہی ہوں اور اس وقت بہت سی مشکلات سے گزر رہی ہوں۔"
وجہ وفات
فحش اداکارہ لینا بینا کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ لینا بینا کے انسٹاگرام اور ٹک ٹاک پر 2 لاکھ سے زائد فالوورز تھے۔








