لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو حادثہ، 4 افراد زخمی
موسیٰ پاک ایکسپریس کا حادثہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور سے ملتان جانے والی موسیٰ پاک ایکسپریس کو رائےونڈ ریلوے سٹیشن پر حادثہ پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 10 سالہ بچے کا گینگ ریپ کرنے والے تین ملزمان گرفتار
حادثے کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرین کے انجن سمیت 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی 2 فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا
حادثے کی وجہ
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد اس ٹریک پر ٹرین کی آمد و رفت کو روک دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علیمہ خانم بانی کی بہن ہیں، ان کو سیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے: سہیل آفریدی
پچھلے حادثے کا ذکر
اس سے قبل گزشتہ روز ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔
جعفر ایکسپریس کا واقعہ
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور کے لیے صبح 9 بجے روانہ ہوئی تھی کہ سپیزنڈ مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکا ہو گیا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔








