عمران خان کے گھر بنی گالہ کی نیلامی آج، دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ہدایات جاری
بنی گالہ کی نیلامی کی تیاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کو آج مبینہ طور پر نیلام کیا جا رہا ہے جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی کی جانب سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں سیلاب کا خدشہ، ضلع میں 105 سکول بند کر دیئے گئے
نیلامی کا اعلان
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اشتہار گردش کر رہا ہے جو کہ اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ کی نیلامی آج 11 اگست 2025 کو صبح 11 بجے کی جائے گی۔ نیلامی میں حصہ لینے والے ہر خاص و عام کو ٹوکن کے اجراء کے لیے 50 لاکھ روپے کا چیک پے آرڈر چیئرمین نیب کے نام بنانا ہوگا۔ اتھارٹی 30-5-2025 اور 7-8-2025 کو نیلامی کا اشتہار اخبار میں دے چکی ہے۔ اگر کوئی بھی فرد جو مذکورہ نیلامی میں دلچسپی رکھتا ہے وہ مذکورہ جائیداد کی سائٹ کا دورہ کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین کے J-15 طیاروں کے جاپانی فائٹرز کو لاک کرنے پر تنازعہ
پی ٹی آئی کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے بانی کے گھر کی نیلامی سے متعلق تاحال کوئی ردعمل یا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق عمران خان کا گھر القادر ٹرسٹ کیس میں مبینہ کرپشن کی ریکوری کے لیے نیلام کیا جا رہا ہے۔
سماجی میڈیا پر تبصرے
اشتہار کے مطابق پہلے دو بار بھی اسی رہائش کی نیلامی کا اشتہار ہو چکا ہے۔ اب تیسری بار کوشش کی جا رہی ہے۔! pic.twitter.com/HJgQG1eFX3
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) August 11, 2025








