دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے قوم فوج کے شانہ بشانہ ہے: وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے جلد دوسری بار ماں بننے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاک، افغان سرحد سمبازا پر خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج، وقت ضائع کئے بغیر نئے ڈیمز بنانا ہوں گے: وزیراعظم
دہشت گردی کے خاتمے کا عزم
وزیر اعظم نے سمبازا میں پہلے 47 اور کل 3 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خارجیوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
قومی حمایت
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دہشت گردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں۔ افواج پاکستان کو مجھ سمیت پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے غیر متزلزل عزم میں قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے۔








