فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورۂ امریکہ
لاہور ( طیبہ بخاری سے )پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
بھارت کے دہشتگردانہ چہرے کا انکشاف
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی، شہر سے 56غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا
فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کے ذریعے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو گیا۔ امریکہ کی جانب سے فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈمارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکاہے۔ حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کا شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے دو مقدمات میں رہائی کا حکم
بھارتی خفیہ ایجنسی کے روابط
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی "را" نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہِ راست روابط قائم رکھے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کی۔ بھارت نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اپنے ملک میں علاج کی سہولیات فراہم کیں۔ بھارتی گودی میڈیا نے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردانہ کاروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔ مودی اور اجیت دوول نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ساتھ اپنے روابط کا برملا اعتراف کیا۔
کلبھوشن یادیو کی گرفتاری
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے۔ بھارت کے دہشتگردانہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہیں۔








