کراچی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی، 2ملزم گرفتار

ملیر سٹی میں بدفعلی کا واقعہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا، تاہم پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلٹ ٹرین اور جدید ریلوے نیٹ ورک سمیت معاشی سرگرمیوں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے: مریم نواز
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچے کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عظیم اور انشال شامل ہیں۔ ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
متاثرہ والدہ کی درخواست
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی آر میں متاثرہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اس کے بیٹے کو ورغلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے انصاف اور ملزمان کو کڑی سزا دینے کی اپیل کی ہے۔