معرکہ حق، یوم آزادی کی تقریبات کا آج آغاز، صدر، وزیراعظم شرکت کرینگے
اسلام آباد میں خصوصی تقریبات کا آغاز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) معرکہ حق اور یوم آزادی کی مناسبت سے خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا وزراء اور بیوروکریٹس کے لیے 1 ارب 14 کروڑ کی 108 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
تقریب کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خصوصی تقریب آج رات 8 بجے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزرا اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ سے لائی گئی ٹویوٹا ٹنڈرا، بجٹ کے بعد قیمت بھی کم ہو گئی۔
خصوصی مظاہرہ اور شوز
تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک ہوں گے اور جے ایف 17 تھنڈر کا فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔ علاوہ ازیں، ملی نغمے اور میوزیکل شو بھی پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے شیڈول کا اعلان
سیاسی جماعتوں کی شرکت
دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔
عوام الناس سے اپیل
مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بے جا اصراف سے گریز کریں اور اپنی رقوم و عطیات غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو فراہم کریں تاکہ وہ بھی جشن آزادی کی خوشیوں میں بھرپور طریقے سے شریک ہو سکیں۔








