کیا کلر وہیل نے اپنی ٹرینر کی جان لے لی؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
نیویارک میں وائرل ویڈیو
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک اور مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لائیو پرفارمنس کے دوران وہیل ٹرینر کا توازن دورانِ کرتب بگڑ جاتا ہے اور وہ آناً فاناً سوئمنگ پول میں ڈوب جاتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے قونصلیٹ جنرل، دبئی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے یومِ سیاہ منایا
واقعے کا دعویٰ
دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ وہیل ٹرینر کا نام جیسکا ریڈکلف ہے اور یہ واقعہ پیسیفک بلیو میرین پارک میں پیش آیا۔ کہا جارہا ہے کہ اورکا (کلر وہیل) نے اپنی ٹرینر جیسکا ریڈکلف کو جان سے مار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے اداکاری کے بعد ایک اور کام شروع کر دیا
وائرل ویڈیو کے حوالے سے دیگر دعوے
وائرل ویڈیو کے حوالے سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہیل کو ایسا کرنے کے لیے خون دکھا کر اُکسایا گیا تھا۔
I have jessica radcliffe video orca, jessica radcliffe orca attack video, video jessica accident orque!!
6 minutes video https://t.co/4DBCKycyxT pic.twitter.com/PgXYavYSgp— Burhan Khizer (@MeerKp20450) August 11, 2025
یہ بھی پڑھیں: منور فاروقی کے بیٹے میں کاوا ساکی بیماری کا انکشاف، یہ بچوں کو کس طرح متاثر کرتی ہے؟ وہ باتیں جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہئیں
دعویٰ کی حقیقت
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ وائرل ویڈیو جعلی ہے اور اسے مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے مختلف عالمی میڈیا آؤٹ لیٹس نے بھی تصدیق کردی اور بتایا ہے کہ جیسکا ریڈکلف نامی وہیل ٹرینر ہے ہی نہیں اور پیسیفک بلیو میرین پارک کا بھی وجود نہیں ہے۔ وائرل ویڈیو فوٹیج اے آئی سے بنائی گئی ہے۔
نتیجہ
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو جعلی ہے۔ نہ اس نام کی کوئی ٹرینر ہے، نہ ایسا کوئی تھیم پارک اور نہ ہی ایسا کوئی واقعہ پیش آیا۔








