حکومت نے ملک بھر میں بجلی کا یکساں ماہانہ ٹیرف لاگو کرنے کی منظوری دیدی
وفاقی حکومت کا پالیسی شفٹ
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں یکساں ٹیرف کے نفاذ کے حوالے سے بڑا پالیسی شفٹ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میں تو بس دسمبر ہوں۔۔۔
یکساں ماہانہ ٹیرف کی منظوری
وفاقی کابینہ نےکراچی سمیت ملک بھرکے لیےیکساں ماہانہ ٹیرف ایڈ جسٹمنٹ لاگوکرنےکی منظوری دے دی ہے۔ اس سے قبل کے الیکٹرک کے لیے الگ اور باقی ملک کے لیے الگ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بالیوڈ اسٹار گووندا طبیعت اچانک بگڑ جانے پر بے ہوش ہوگئے، ہسپتال منتقل
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا فیصلہ
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 19 اگست کے فیصلے کی منظوری دی ہے، فیصلے کے تحت بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ ملک بھر کے لیے یکساں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: نیند حرام ہو چکی تھی، محبت کے لیے مشکلات کا سامنا کرنے کا عزم، دل کی کیفیت لکھیں، ان دنوں پاسپورٹ کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف تھا
فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق
فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی یا اضافہ دونوں صورتوں میں ملک بھر کے لیے ایک جیسا ہوگا، بجلی کا بنیادی ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے یکساں لاگو ہوتی ہے۔
نئے فیصلے کا اثر
نئے فیصلے کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ بھی سہ ماہی اور بنیادی ٹیرف کی طرح ملک بھر کے لیے یکساں ہو جائےگی۔








