بھارتی یوم آزادی کی تقریب کے دوران ایک لڈو ملنے پر شہری نے وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروادی
بھارتی شہری کی دلچسپ شکایت
بھوپال (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ایک گاؤں کے ایک شہری نے بھارت کے یوم آزادی سے متعلق تقریب کے دوران صرف ایک لڈو ملنے پر براہِ راست وزیر اعلیٰ کی ہیلپ لائن پر شکایت درج کروا دی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2600 روپے کی کمی
تقریب کا واقعہ
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گرام پنچایت بھون میں پیش آیا، جہاں تقریب کے شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔ جب گاؤں کے رہائشی کملیش کشواہا کی باری آئی تو انہیں ایک ہی لڈو دیا گیا۔ کشواہا نے فوراً دوسرے لڈو کا مطالبہ کیا، یہ کہتے ہوئے کہ ان کے ساتھ بیٹھے شخص کو دو لڈو ملے ہیں، لیکن انہیں منع کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، خطے کی صورتحال کا جائزہ
شکایت کا عمل
دوسرا لڈو نہ ملنے پر کملیش کشواہا ناراض ہوگئے اور پنچایت بھون کے باہر سے ہی وزیراعلیٰ کی ہیلپ لائن نمبر پر کال کر کے شکایت درج کروا دی۔ کشواہا نے موقف اپنایا کہ آزادی کے موقع پر مٹھائیوں کی تقسیم درست طریقے سے نہیں ہوئی اور اس معاملے پر کارروائی ہونی چاہیے۔
پنچایت کا اقدام
رپورٹس کے مطابق شکایت موصول ہونے کے بعد پنچایت نے معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے غیر معمولی قدم اٹھایا اور فیصلہ کیا ہے کہ مارکیٹ سے ایک کلو مٹھائی خرید کر شکایت کنندہ کو دے کر اس سے معافی مانگی جائے گی۔








