قومی ٹیم کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں، کسی بھی کرکٹر کی پرفارمنس ایسی نہیں تھی کے اسے اے کیٹیگری میں رکھا جاتا، محسن نقوی
محسن نقوی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے بھارت سے تعلقات میں ہم کلیئر ہیں، اب ان کے ساتھ برابری کی سطح پر بات ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے کراچی میں جعلی ٹریک اینڈ ٹریس اسٹیمپس والی چینی کی 1800 بوریاں ضبط کرلیں
قومی ٹیم کی سلیکشن
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں، سلیکٹرز اور ایڈوائزری کمیٹی طویل مشاورت کے بعد کھلاڑیوں کی شمولیت یا انہیں اسکواڈ سے باہر کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، مجھے ان کے فیصلوں پر اعتماد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنگاپور میں بھارتی نژاد نرس کو اسپتال میں مریض کے ساتھ آنے والے نوجوان کو ہراساں کرنے پر 14 ماہ قید کی سزا
کپتان محمد رضوان کا مستقبل
ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے مستقبل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں محسن نقوی نے کہا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کی رپورٹ ہیڈ کوچ نے جمع کروا دی ہے، کپتان کے مستقبل کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ قومی سلیکشن کمیٹی کو کہا ہے کہ انصاف پر مبنی فیصلے کریں، میں اسے سپورٹ کروں گا، ہماری کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں تاکہ مقابلے کی فضا پیدا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بغیر اطلاع دریائے چناب میں پانی چھوڑ دیا، اکھنور میں سیلابی صورتحال
سینٹرل کنٹریکٹس کی صورتحال
سینٹرل کنٹریکٹس میں کسی بھی کرکٹر کو ’اے کیٹیگری‘ نہ دینے کے سوال کے جواب میں چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ کسی بھی کھلاڑی کی پرفارمنس ایسی نہیں تھی کے اسے اے کیٹیگری میں رکھا جاتا۔ مجھے امید قومی ٹیم ایشیا کپ کے دوران بہترین کارکردگی دکھائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ریپ کیس کے جھوٹے مقدمات درج کرانے والی خاتون آخرکار پکڑی گئی
کھلاڑیوں پر تنقید
محسن نقوی نے میڈیا سے کھلاڑیوں پر تنقید نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹرز پر بلا وجہ تنقید نہ کریں، اس سے وہ مایوس ہو جاتے ہیں، ایک ہی میچ کے بعد کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا جاتا ہے، جب تک ٹورنامنٹ ختم نہ ہو کھلاڑیوں پر تنقید نہ کریں۔
ویمن ٹیم کی پرفارمنس
ویمن ٹیم کی پرفارمنس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ امید ہے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اب بہتر ہوگی، کیونکہ وہاں سے بھی سیاست کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔








