اساتذہ کرام کو سلام: مریم نواز نے کہا کہ اساتذہ معاشرے کے حقیقی معمار ہیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)

اساتذہ کرام کو سلام

عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں۔ اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں۔ علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت ایک مقدس فریضہ ہے۔ استاد وہ چراغ ہیں جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتے ہیں۔ استاد انسانی ذہنوں کو علم وفنون سے نئی جہت عطا کرتے ہیں۔

اساتذہ کے کردار کی اہمیت

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محنت اور لگن سے پڑھانے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں۔ اساتذہ صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا فن بھی سکھاتے ہیں۔ آج جو کچھ بھی ہوں، اس میں اساتذہ کرام کا کردار فراموش نہیں کر سکتی۔ ہم اساتذہ کی عظمت اور کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہیں۔ ہم اساتذہ کی عزت و تکریم کرتے ہیں، حقیقت میں، ہر دن آپ کے نام ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...