واٹس ایپ پر موصول شادی کا جعلی دعوت نامہ موبائل فون پر کھولنا شہری کو مہنگا پڑگیا، جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھا
جرائم پیشہ افراد کے نئے طریقے
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جرائم پیشہ افراد شہریوں کو لوٹنے کے لیے آئے روز نت نئے طریقے اپناتے ہیں، اب ایسی ہی ایک خبر سامنے آئی ہے جس میں دھوکہ بازوں نے سرکاری ملازم کے موبائل فون تک رسائی کے لئے شادی کے ایک دعوت نامے کا استعمال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فنکاروں نے مشرقی موسیقی کو بین الاقوامی شناخت دی: مریم نواز
دھوکہ دہی کا منصوبہ
تفصیلات کے مطابق متاثرہ شہری کو نامعلوم نمبر سے شادی کی دعوت موصول ہوئی، واٹس ایپ پر موصول ہونے والے میسج میں لکھا تھا ’خوش آمدید، شادی میں ضرور آئیے، محبت وہ چابی ہے جو خوشی کے دروازے کھولتی ہے،‘ اسی پیغام کے ساتھ ایک فائل منسلک تھی جو بظاہر ایک پی ڈی ایف فائل تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا کوئی بھارتی سن رہا ہے تو آپریشن سندور کو ختم کریں اور نیا نام دیں، اس سے جنگی نہیں، رومینٹک فیل آ رہی ہے” مرزا بلال کی طنزیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ہیکنگ کی حقیقت
پی ڈی ایف فائل کی طرح دکھائی دینے والی فائل دراصل اینڈرائیڈ ایپلیکیشن پیکج تھی جس نے صارف کے فون میں انسٹال ہوتے ہی ہیکرز کو موبائل ڈیٹا تک رسائی فراہم کردی اوریوں جرائم پیشہ افراد نے اس کے بینک اکاؤنٹ سے ایک لاکھ 90 ہزار لوٹ لیے۔
پولیس کی کاروائی
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کیس سائبر سیل کے حوالے کر دیا لیکن آخری اطلاعات تک کوئی گروہ یا ذمہ دار گرفت میں نہیں آسکا۔








