توشہ خانہ ٹو کیس: وکلا اور فیملی ممبران کو سماعت میں آنے کی اجازت
اہم پیش رفت: توشہ خانہ ٹو کیس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، اڈیالہ جیل میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کی 3 گھنٹے طویل احتسابی ویڈیو لنک کانفرنس، 2 سالہ بچے کی المناک موت پر اے سی لیہ کمیٹنگ میں بیٹھنے کی اجازت نہ دی، فوری تبادلے کا حکم
عدالتی حکم
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم جاری کیا جس میں سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت دی گئی کہ وکلا اور فیملی ممبران کو سماعت میں آنے کی اجازت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ دل توڑنے والا منظر اور بڑا سرپرائز تھا، جس احساس برتری کے ساتھ سرکاری ملازمت میں داخل ہوا تھا اس کا پارہ دوسری بار صفر سے نیچے گر گیا تھا۔
وکلا اور فیملی ممبران کی شرکت
عدالتی حکم کے مطابق جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل ان کو جیل میں داخلے کی اجازت دیں، جیل کے باہر موجود فیملی ممبران کو بھی سماعت کے دوران شرکت کی اجازت دی جائے۔
درخواست کی تفصیلات
حکم نامہ بیرسٹر سلمان صفدر کی درخواست پر جاری کیا گیا ہے جنہوں نے جیل سماعت کے دوران وکلا اور فیملی کو روکنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو احکامات جاری کرنے کے بعد درخواست نمٹا دی۔








