پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ بھارتی کرکٹر مجھے اپنی فحش تصاویر بھیجا کرتے تھے ، جنس تبدیل کروا کر لڑکی بننے والے سابق بھارتی کرکٹر کی بیٹی کا انکشاف
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ انسداد دہشت گردی عدالت فیصل آباد نے زرتاج گل کو 10 سال قید کی سزا سنائی، 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے دیگر ممبران کے ساتھ درخواست گزار کو بھی نااہل قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 2023 میں ہونے والے یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار
عدالت کے سوالات
جسٹس وقار احمد نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ لاہور ہائی کورٹ کیوں نہیں گئے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عمر ایوب اور شبلی فراز کی اس طرح کی درخواستیں یہاں پر زیر سماعت ہیں، عمر ایوب اور شبلی فراز کو بھی اسی کیس میں نااہل کیا گیا۔
آئندہ سماعت
جسٹس وقار احمد نے کہا کہ دیگر درخواستوں کے ساتھ اس کو بھی سنیں گے، آئندہ سماعت پر اس کیس کے دائرہ اختیار پر بھی آپ کو سنیں گے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی.








