قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا گم ہوجانے والا پرس معجزاتی طور پر واپس مل گیا
والٹ کی واپسی کا معجزہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا کھوجانے والا والٹ معجزاتی طور پر واپس مل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 3 سال کے دوران غربت کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، عالمی بینک کی رپورٹ میں انکشاف
واقعہ کی وضاحت
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں ثناء میر نے بتایا کہ وہ کچھ میٹھا لینے ایک سے دوسری دکان پر گئیں تو اس دوران ان کا والٹ غلطی سے سڑک پر گرگیا۔ جیسے ہی انہیں اس بات کا احساس ہوا تو فوراً پہلی دکان پر دیکھنے گئیں تاہم والٹ وہاں نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے پانی، تجارت اور انسداد دہشت گردی پر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں، وزیراعظم
نامعلوم کالر کی مدد
ثناء میر نے مزید بتایا کہ ابھی ہم سی سی ٹی وی دیکھنے کا انتظار ہی کررہے تھے کہ اسی اثناء میں ایک نامعلوم نمبر سے کال آئی۔ نامعلوم کالر نے پہلے مجھ سے تصدیق کی کہ میرا کوئی سامان کھوگیا ہے، جس کے بعد میں فوراً ان کی بتائی ہوئی جگہ پر پہنچ گئی۔ وہ گرمی میں کھڑے ہوئے میرے منتظر تھے تاکہ میرا والٹ مجھے واپس کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، انجینئر محمدعلی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار
شکریہ اور نصیحت
انہیں میرے والٹ میں ایک لفافہ ملا تھا جس پر میرے رابطہ نمبر کے ساتھ کچھ اسٹوڈیو کی تصویریں تھیں۔ انہوں نے والٹ واپس کرنے والے دونوں افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے رابطے کی تفصیلات والٹ میں رکھا کریں تاکہ اگر یہ صحیح شخص تک پہنچ جائے تو وہ آپ سے رابطہ کرسکیں۔
ثناء میر کا پیغام
A huge shoutout to two amazing people Jalal ud Khan
and Abbas Khan, who restored my faith in humanity yesterday afternoon.I was walking between two eateries to grab some dessert and accidentally dropped my wallet on the road. I realized it was gone only when I reached the… pic.twitter.com/6D8ZTSiKiO
— Sana Mir ثناء میر (@mir_sana05) August 26, 2025








