وزیراعظم سے ایئرچیف مارشل کی ملاقات، پاک فضائیہ کے کردار کو خراجِ تحسین
وزیراعظم کی ایئرچیف مارشل سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر سٹاف ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیسے کی اہمیت کچھ نہیں، اللہ سے پیسہ مانگنے کے بجائے برکت مانگنی چاہئے، علی امین گنڈاپور
پاک فضائیہ کے کردار کی تحسین
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم نے دفاع وطن کے لیے پاک فضائیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای اسرائیلی حملے میں بال بال بچے : برطانوی اخبار ٹیلیگراف کا دعویٰ
حفاظتی انتظامات میں پاک فضائیہ کی اہمیت
شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔
معرکۂ حق میں شجاعت کی مثال
وزیراعظم نے کہا کہ معرکۂ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی اور جرات و بہادری کی نئی مثال قائم کی۔








