تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم اشتہاری قرار
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاس اکرم کو اشتہاری قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ، پاکستان ریلوے کی 2355 جائیدادوں پر ناجائز قبضے کا انکشاف
عدالت کی کارروائی
عدالت نے ملزم کو متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دیا۔ قبل ازیں عدالت نے شیخ وقاس اکرم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھے، مگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے شیخ وقاس اکرم کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم بھی دیا۔
مقدمہ کی تفصیلات
رہنما تحریک انصاف شیخ وقاس اکرم پر تھانہ کوتوالی جھنگ میں اشتعال انگیز تقریر کرنے پر 7 اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کا مقدمہ درج ہے۔








