عظمیٰ بخاری: پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں ملک مخالف جراثیم کی موجودگی

وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ڈی این اے میں پاکستان مخالف جراثیم دوڑتے ہیں۔ بیرسٹر سیف کا بھارتی وزیر خارجہ کو ریاست مخالف احتجاج میں شرکت کی دعوت دینا ملک دشمنی کی آخری حد ہے۔ دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ اسرائیلی مددگاروں کو احتجاج میں شرکت کےلیے کب بلاتے ہیں۔ فتنہ خان کے لیے اسرائیلی، افغانی اور بھارتی لابیاں مرے جا رہی ہیں۔ ان لوگوں میں ملکی وقار، ملکی سالمیت اور خود مختاری جیسی سوچ دور دور تک موجود نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر سے ہاتھ ملانے پر مسلم طالبہ کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا

ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کا مشن

انہوں نےکہا کہ یہ اپنے عزائم سے ثابت کرتے ہیں کہ انکا مشن ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنا ہے۔ فتنہ پارٹی کے ریاست مخالف احتجاج میں افغان شہریوں کی شرکت کئی سوالات کھڑے کر رہی ہے۔ اسلام آباد سے بڑی تعداد میں فتنہ پارٹی کے احتجاج میں شریک افغان شہریوں کی گرفتاری ان کے عزائم بے نقاب کرتی ہے۔

اڈیالہ جیل کے قیدی کا بیان

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی نے قسم کھائی ہے کہ پاکستان میں امن اور خوشحالی قائم نہیں رہنے دینی۔ پنجاب کے عوام باشعور اور عقلمند ہیں اسی لیے پنجاب کے لوگوں نے اڈیالہ جیل کے قیدی کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے عوام کے حالات قابل رحم ہیں ان کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ بھی جلد اس فتنے کی حقیقت کو پہچان لیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...