شمالی وزیر ستان میں لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت: وزیر اعلیٰ کا سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت
وزیر اعلیٰ پنجاب کا شہداء کے لئے تعزیتی پیغام
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے دوران لیفٹیننٹ کرنل اور جوانوں کی شہادت پر حرف عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وکلاء ملک کی سول سوسائٹی اور عوام سب مل کر بھی کسی گناہ گار کو معافی نہیں دے سکتے, وگرنہ بہت سے لوگ معافی حاصل کرنے کے حقدار بن جائیں گے
دلی ہمدردی اور تعزیت
وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔
امن کا وعدہ
مریم نواز نے مزید کہا کہ امن کے پھول ضرور مہکیں گے۔