ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج تھوڑا سا آزمائشی سا دن ہے اگر حسب ِ توفیق صدقہ دے دیا جائے تو بہتر ہے۔ اولاد کے حوالے سے بھی مشکل لگتی ہے اور کچھ اپنوں کے درمیان اختلافات بھی ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی حکومت کرم کے حالات پر تماشا دیکھنا بند کرے: بیرسٹر سیف
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو جب اچھا وقت ملتا ہے آپ اُس کا فائدہ اٹھاتے اور جب ہاتھ سے نکل جاتا ہے تو پچھتاتے ہیں۔ اب جو موقع مل رہا ہے اس پر غور کریں، آپ کے لیے بہت کچھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے ہم پر کارکنوں کا بہت پریشر ہے، بیرسٹر گوہر
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج بندش جیسی کیفیت لگ رہی ہے جو آپ کا راستہ بلاک کیے ہوئے ہے۔ آپ کو چاہئے کہ اس وقت صدقہ دیں، اپنی نظر اتاریں اور یاحیی یا قیوم کا ورد بھی 100 مرتبہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں دکاندار کے منہ میں موبائل کے بیٹری پھٹ گئی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ملازمت پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے۔ جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہ رہے ہیں وہ اپنی رقم نہ لگائیں بلکہ صرف محنت سے کام کریں، آج کچھ افسر بھی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اینکر عائشہ جہانزیب سے متعلق یوٹیوب چینل پر نازیبا الفاظ، ملزم حسیب سجاد خان کی عبوری ضمانت خارج
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
لاپرواہی سے کام لے رہے ہیں، زیادہ وقت موبائل پر خراب کر رہے ہیں جو خود سے زیادتی ہے۔ آج جو لوگ اپنی پریشانیاں حل کرنے نکلیں گے، انشاءاللہ کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ، حکومت صارفین سے کتنے کا یونٹ خریدے گی؟ ناقابل یقین انکشاف
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بس کریں، اب کیوں اُن لوگوں میں بار بار گھستے ہیں جو آپ کو دھکا دے چکے ہیں؟ اب ان حالات سے باہر نکلیں اور کوشش کریں کہ سب سے چھپا کر اپنے کام کیے جائیں ورنہ مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: زرعی ترقیاتی بینک میں کرپشن، چوری اور خورد برد کے انکشافات
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک اہم پریشانی کا کوئی حل مل جائے اور وہ مسئلہ آج ہی حل بھی ہو جائے گا۔ فکر مند نہ ہوں، شام تک ایک بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکے گی انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: ہر صوبے سے لوگ نکلیں گے، علی محمد خان
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ جلدی کر لیں اور کوشش کریں کہ اس کے بارے میں کسی کو خبر نہ ہو۔ نہ ہی جو کما رہے ہیں اس کی بات کسی کو بتائیں، ورنہ نظر لگ جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر خان کی اداکاری میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، گرل فرینڈ گوری سپراٹ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جو معاملہ کافی دِنوں سے حل نہیں کر پا رہے تھے، وہ آج انشاءاللہ پردہ غیب سے حل ہو جائے گا۔ کچھ رقم کا حصول بھی ممکن ہو رہا ہے اور آپ کو ایک بڑی خبر بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں کھدائی کے دوران 4 مزدور جاں بحق، وزیراعلیٰ پنجاب کا اظہار افسوس
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں پھنسے ہوئے ہیں، وہ انشاءاللہ اس سے آزاد ہوں گے اور جو کام بار بار رکاوٹ کا شکار ہو جاتا ہے، اب حیران کن طریقے سے ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں عمارت کے حادثے میں ہلاکتوں پر امیر جماعت اسلامی کا بیان بھی آ گیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بھی رکاوٹ آج تنگ نہیں کرے گی۔ آپ پریشان نہ ہوں اور اللہ کا نام لے کر اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں۔ انشاءاللہ شام تک کامیابی کی خبر سن لیں گے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
حالات پھر بدل رہے ہیں، کچھ چیزیں اپنی جگہ تبدیل کر رہی ہیں۔ آپ کو چاہئے کہ اب تھوڑا سنجیدہ ہو کر اپنے مستقبل کو دیکھیں اگر آپ نے آگے بڑھنا ہے تو۔








