اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ کا الزام، ٹک ٹاکر خرم گجر گرفتار
لاہور میں ٹک ٹاکر کی گرفتاری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک اور ٹک ٹاکر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ٹک ٹاکر خرم گجر کا اوورسیز پاکستانی کے ساتھ فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 4روز میں بھارتی حمایت یافتہ 50 خوارج ہلاک
فراڈ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ملزم خرم گجر نے اوور سیز پاکستانی رانا ارسلان سے کمرشل پلاٹ کی خریداری کے لیے 2 لاکھ یورو لیے۔ ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ جب رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا گیا تو خرم گجر انکاری ہو گیا اور دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔
پولیس کارروائی
سٹی 42 کے مطابق رانا ارسلان کی درخواست پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے خرم گجر کو گرفتار کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تفتیش جاری ہے اور جلد مزید شواہد بھی سامنے لائے جائیں گے۔








