جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کی

حافظ نعیم الرحمان کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو احتجاج کو مکمل حق حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں گندم سکینڈل کا ڈراپ سین ہو گیا
پریس کانفرنس کی تفصیلات
منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مارشل لا میں بھی ایسا نہیں ہوا جو نہاد جمہوری حکومت میں ہو رہا ہے، اس وقت ملکی صورتحال تشویشناک ہے۔ حکومت امن و امان قائم کرنے کے نام پر جمہوری اعتبار سے انتہائی شرمناک ہے۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا احتجاج قانونی حق ہے، حکومت انہیں سہولت دے۔ اگر مظاہرین کی جانب سے کوئی مسئلہ ہے تو شہر کو کنٹینر سے کیوں بند کردیا؟
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد میں شوہر نے بیوی اور بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
فوج کی ضرورت پر سوالات
انہوں نے کہا کہ مارشل لا کا تصور مل رہا ہے جب چاہیں فوج کو لاکھڑا کریں، پہلے بلوچستان، اب لاہور و اسلام آباد میں فوج کی ضرورت تو حکومت کہاں ہے؟ اس کا کیا کام ہے؟ مارشل لا زہر قاتل ہے، آئین کی پامالی آرٹیکل 6 ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی کے کی گرفتاری
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی گرفتاری درست عمل نہیں۔ حکومت کو حق حاصل نہیں کہ جس کو چاہے گرفتار کر لے اور شیلنگ شروع کر دے۔