نرگس فخری خفیہ شادی کے بعد شوہر کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں
نرگس فخری کا خفیہ نکاح
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری خفیہ شادی کے بعد بالآخر اپنے شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں۔ یہ جوڑا ممبئی میں ایک ایونٹ کے دوران ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوا، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شادی کے بعد لڑکی اپنے آشنا کے ساتھ بھاگ گئی، شوہر اور رشتہ کروانے والے نے خودکشی کر لی۔
ریڈ کارپٹ پر جوڑی کی موجودگی
ویڈیوز میں نرگس اور ٹونی کو پہلی بار شادی کے بعد ایک ساتھ پوز دیتے دیکھا گیا، ان کے ساتھ مشہور فلم میکر فرح خان بھی موجود تھیں جنہوں نے خوشگوار موڈ میں ٹونی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ"، یہ جملہ سن کر تقریب میں موجود افراد مسکرا اٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ محمد توحید حسین میں ٹیلیفونک رابطہ
خفیہ شادی کی تفصیلات
رپورٹس کے مطابق نرگس فخری اور کشمیری نژاد بزنس مین ٹونی بیگ نے فروری 2025ء میں لاس اینجلس کے فور سیزنز ہوٹل میں خفیہ طور پر شادی کی تھی۔ تقریب نہایت نجی تھی، جس میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے اور مہمانوں کو تصاویر یا ویڈیوز بنانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خودکش دھماکے کا حملہ آور ایک ہی تھا، 92 فوٹیجز اکٹھی کی گئی ہیں، آئی جی اسلام آباد
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر
بعدازاں سوشل میڈیا پر کیک اور ڈیکوریشن کی کچھ تصاویر وائرل ہوئیں جس پر دونوں کے ناموں کے ابتدائی حروف "NF" اور "TB" درج تھے۔
مداحوں کا انتظار
نرگس فخری کی شادی کی خبروں کے بعد پہلی بار فرح خان کے جملے اور جوڑے کی ریڈ کارپٹ موجودگی نے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔ شادی کے بعد نرگس نے سوئٹزرلینڈ سے اپنی تصاویر بھی شیئر کیں تھیں جنہیں مداحوں نے ہنی مون کی جھلک قرار دیا تھا۔








