لاہور میں دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر چھت سے دھکا دے دیا
دوست کے ذریعے قتل کی خبر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کاہنہ کی حدود میں نجی سوسائٹی میں دوستوں نے دوست کو دعوت پر بلا کر تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی جلاﺅ گھیراﺅ کیس: پی ٹی آئی کے مزید 6 شرپسندوں پر فرد جرم عائد، 42پر پہلے ہی لگ چکی
مقتول کی شناخت
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ شرجیل کے نام سے ہوئی، مقتول کے بھائی عمران زوار کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغان بیٹر رحمان اللہ گرباز PSL سے دستبردار ہوگئے، انہیں پشاور زلمی نے سائن کیا تھا۔
ملزمان کی تفصیلات
قتل کے مقدمے میں ریحان ڈوگر، جمشید گجر سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے شرجیل کو دعوت پر بلایا اور تیسری منزل سے دھکا دے کر قتل کیا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں، جلد گرفتار کر لیے جائیں گے۔








