پی ڈی ایم اے پنجاب نے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی
پی ڈی ایم اے پنجاب کی رپورٹ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کی چینی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں، سٹریٹجک شراکت داری کا عزم
سیلاب کے نقصانات کا تخمینہ
ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق حالیہ سیلاب میں ڈوبنے سے اب تک 43 شہری جاں بحق ہوئے جبکہ دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے صورتحال سنگین ہونے کے باعث 3300 سے زائد موضع جات متاثر ہوئے۔ سیلاب کے باعث مجموعی طور پر 33 لاکھ 63 ہزار لوگ متاثر ہوئے جبکہ سیلاب میں پھنس جانے والے 12 لاکھ 92 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ شدید سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 405 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں جبکہ 425 میڈیکل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ہتھیاروں کے لیے بھاری مالی مدد دی، سعودی عرب کے پاس پہلے ہی کئی بم ہیں، امریکی ماہر Duane Clarridge کا پرانا انٹرویو وائرل
مویشیوں کی حفاظت اور علاج
مویشیوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 385 ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں 7 لاکھ 99 ہزار جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ منگلا ڈیم 83 فیصد جبکہ تربیلا ڈیم 100 فیصد تک بھر چکا ہے۔ دریائے ستلج پر موجود انڈین بھاکڑا ڈیم 84 فیصد تک بھر چکا ہے، پونگ ڈیم 98 فیصد جبکہ تھین ڈیم 92 فیصد تک بھر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلف اسٹریم کا خریدا گیا لگژری جہاز 8 مارچ کو لاہور سے آسٹریا گیا، صحافی احمد وڑائچ کا دعویٰ
ریلیف کی کوششیں
’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، کسانوں کے نقصانات کا تخمینہ لگا کر ازالہ یقینی بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی ایف پاکستان جے 30 ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ کا آغاز کل سے ہو گا
مون سون بارشوں کی ریکارڈنگ
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ سیالکوٹ 101، گوجرانوالہ 59، گجرات 48، نارووال 41، لاہور 14، مری 12، منڈی بہاالدین 4، حافظ آباد 2 اور فیصل آباد 1 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔
مستقبل کی پیشگوئی
آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔








