جعلی ورک ویزا پر اسلام آباد سے پرتگال جانے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت نے گندم کی خریداری کیلئے قیمت 3ہزار روپے فی من مقرر کر دی
مسافر کی تفصیلات
ترجمان کے مطابق زریاب احمد نامی مسافر پرتگال جانے کے لیے بین الاقوامی پرواز پر سوار ہونے والا تھا، اس کے پاسپورٹ پر پرتگال کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا۔
قانونی کارروائی
مسافر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جسے آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ،جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔








