نائیجریا میں کشتی حادثے میں 60 افراد ہلاک، متعدد لاپتا
نائیجیریا میں کشتی کا حادثہ
ابوجا (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی حادثے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے کراچی میں جعلی ٹریک اینڈ ٹریس اسٹیمپس والی چینی کی 1800 بوریاں ضبط کرلیں
حادثے کی تفصیلات
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یہ کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے سعودی ولی عہد کی مسلسل حمایت کرتا ہوں، وزیراعظم شہبازشریف
ریسکیو آپریشن
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 60 ہو گئی ہے جبکہ کچھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ متعدد افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
کشتی کے حادثات کی وجوہات
واضح رہے کہ نائیجیریا میں برسات کے موسم کے دوران کشتی کے حادثات عام ہیں۔ افریقا کے سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک میں یہ حادثات عموماً کشتی میں ضرورت سے زیادہ وزن اور کشتیوں کی ناقص صورتحال کے باعث پیش آتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان میں سے اکثر کشتیاں بغیر لائف جیکٹ کے چلتی ہیں۔








