شیر افضل مروت پارٹی کا حصہ نہیں، عمران خان نے ان کو پہلے ہی نکال دیا تھا، علیمہ خان
علیمہ خان کی بیان بازی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں، پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: مشتعل افراد نے شہری کو ٹکر مار کر فرار ہونیوالے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی
عدالت میں گفتگو
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ عمران خان نے کہا تھا کہ آپ چاہیں میری پوری فیملی کو اٹھالیں لیکن میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا، ہم بھی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، کلبھوشن کے ملٹری ٹرائل کا کیا بنا جس نے ہزاروں پاکستانیوں کو شہید کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اگر کوئی جان لیوا بیماری لاحق ہوئی زندگی بچانے کے لیے بیرون ملک بھجوایا جاسکتا ہے ،ورنہ نہیں، بیرسٹر دانیال چودھری
ماضی کی مثالیں
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے تو بزرگوں کے بھی خفیہ ٹرائل کیے گئے اور حسان سمیت دیگر کارکنان کو سزائیں دیں، حسان خان نیازی کو اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا۔عمران خان صرف القادر ٹرسٹ میں اس وقت گرفتار ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو عمران خان کی اپیل نہ سننے پر نوازا گیا اور مستقل چیف جسٹس ہائیکورٹ بنا دیا گیا، ان کو کل کو جواب دینا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: Remembering the Painful Earthquake Memories of October 8: PDMA Chief Irfan Ali Khatia on AJK and KP
شیر افضل مروت پر تبصرہ
ایک صحافی نے کہا کہ شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بیرون ملک جتنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس چل رہے ہیں ان کے پیچھے علیمہ کے بیٹے ہیں۔ اس پر جواب دیتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ اس طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں، پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ عمران خان نے اس کو پہلے ہی پارٹی سے نکال دیا ہے، اب وہ کسی اور پارٹی میں چلے جائیں۔
ویڈیو دیکھیں








