اب کشتیوں میں ہسپتال: تاریخ میں پہلی بار “کلینک آن بوٹس” سروسز کا آغاز

پنجاب میں کلینک آن بوٹس سروسز کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار "کلینک آن بوٹس" سروسز کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر مذہبی نفرت برداشت نہیں کی جائے گی، سخت ایکشن ہوگا: عظمیٰ بخاری
وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر اقدامات
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں میں "کشتیوں پر ہسپتال" کی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی پنجاب ہیلتھ ٹیم صوبے بھر کے سیلاب متاثرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے۔ مریم نواز فلڈ ریلیف کیمپوں میں متاثرین، بالخصوص خواتین اور بچوں کے علاج کے لیے پرعزم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بچپن کی آندھیاں اور بارشیں خوف طاری کر دیتی تھیں،بادی تھوڑی، مکان کم اور میدان زیادہ تھے،مائیں گھر سے باہر نہیں جانے دیتی تھیں
سروے اور سہولیات
تاریخ کے سب سے بڑے فلڈ میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں صحت کی تاریخی سروسز کی فراہمی جاری ہے۔ سیلاب متاثرہ اضلاع میں خواتین اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے مربوط پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سیلاب متاثرین کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں دی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں، اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے: ایران
کلینک اور میڈیکل ریلیف کیمپ
سیلاب متاثرہ علاقوں میں 968 کلینک آن ویل اور میڈیکل ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ایئر لائن ’ ایئر انڈیا‘ کی 25 سالہ پائلٹ نے خودکشی کیوں کی؟ حیران کن وجہ بھی سامنے آ گئی
خاص انتظامات برائے خواتین اور بچوں
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر خواتین اور بچوں کے علاج معالجہ کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حاملہ خواتین کے چیک اپ کے لئے ڈاکٹر اور عملہ موجود ہیں۔ خواتین کے لئے ملٹی وٹامن، سینٹری کٹس اور دیگر ضروری سامان ہر فلڈ کیمپ میں دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، وزیراعظم کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
ایمبولینس سروس اور علاج
حاملہ خواتین کو بروقت مریم نواز ہیلتھ کلینک یا ہسپتالوں میں پہنچانے کے لئے ہمہ وقت رورل ایمبولینس سروس بھی میسر ہے۔ بچوں کے علاج کے لئے روزانہ ہر کیمپ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز وزٹ کر رہے ہیں۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں نومولود بچوں کی روٹین ویکسی نیشن کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایوان صدر میں فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ہونے والی تقریب ملتوی
بیماریوں کے علاج کے انتظامات
فلڈ ریلیف کیمپوں میں کیڑوں کے کاٹنے، سکن انفیکشن، پیٹ کی بیماریوں، ہیضہ اور ملیریا کے علاج کے لئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ادویات کی فراہمی
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر فلڈریلیف کیمپوں میں او آر ایس، اینٹی بائیوٹکس اور دیگر ضروری ادویات کی کافی مقدار پہنچا دی گئی ہے۔ فلڈ ریلیف کیمپوں میں غذائی قلت کا شکار بچوں کی سکریننگ اور ازالے کے لئے ضروری علاج کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔