مشہور فیشن کمپنی ارمانی کے مالک جارجیو ارمانی انتقال کرگئے
جورجیو آرمانی کا انتقال
پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی شہرت یافتہ اطالوی فیشن ڈیزائنر جورجیو آرمانی 91 برس کی عمر میں اپنے گھر پر انتقال کرگئے۔ جورجیو آرمانی کے فیشن ہاؤس نے ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ: کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سے جواب طلب
فیشن کی دنیا میں انقلاب
فیشن کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والے آرمانی، جو میلان کے ریڈی ٹو ویئر فیشن کے حوالے سے معروف تھے، انہوں نے ان اسٹرکچرڈ فیشن ملبوسات کو ایک نئی طرز دی۔ وہ اس سال جون میں ہونے والے فیشن شوز میں بھی اپنی نامعلوم بیماری کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے تھے۔
میلان فیشن ویک کی منصوبہ بندی
جورجیو آرمانی ان دنوں اپنے فیشن ہاؤس کے 50 سال مکمل ہونے پر میلان فیشن ویک میں شرکت کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔








