جناح ہاؤس حملہ کیس، ضمانت منظور ہونے پر عمران خان کا بھانجا شاہ ریز جیل سے رہا
شاہریز کی رہائی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہریز کو انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت منظور کیے جانے کے بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: No Tolerance for Those Who Resort to Violence: Maryam Nawaz
عدالت کی جانب سے احکامات
ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کے احکامات کے بعد روبکار آج جمع کروائی گئی جس کے نتیجے میں شاہریز کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا گیا۔
سماعت کا پس منظر
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے گزشتہ روز شاہریز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا تھا۔








