وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کردی
وزیراعظم کی امداد و تعاون کی اپیل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: این سی سی آئی اے اور دیگر ملازمین کی مستقلی کے کیس میں فریقین کو نوٹس جاری
عطیات کی اہمیت
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی بلارنگ و نسل اور بلاتعصب دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف پوزیشن مضبوط، جوئے روٹ کی ڈبل سینچری، 12 رنز کا خسارہ باقی
پاکستانی سماجی اقدار
انہوں نے کہا کہ دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہزیب کا اثاثہ ہے۔ پاکستان کے رضاکار خدمت کاروں نے حادثات، قدرتی آفات، جنگ اور دیگر ایمرجنسی حالات میں ہمیشہ اپنے اہل وطن کی بھرپور عملی اور مالی مدد کی ہے۔ پاکستانیوں کی فلاحی کاموں اور امداد و عطیات میں بھرپور شرکت کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزاحمت کے بعد مفاہمت ہی ہوتی ہے، شاہ محمود قریشی کھل کر بول پڑے
مفید خدمات کا جال
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمارے معاشرے کے مخیر حضرات عطیات کے زیر اہتمام مفت علاج، مفت دسترخوان، مفت ایمبولنس سروس جیسی خدمات بڑی خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں۔ یہ بلا شبہ ہمارے سماجی و معاشرتی اور اسلامی تعلیمات کی روشن روایات کی آئینہ دار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ماں کا دوسری ماں کے لیے تحفہ: لیاری کا منفرد اسکول جہاں ماؤں کو بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے
حکومتی اقدامات
انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے معاشرے میں بےلوث خدمت، دوسروں کی امداد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان بھی حکومتی سطح پر مختلف جامع پروگرامز کے ذریعے تخفیف غربت اور فلاحی کاموں کی مختلف اسکیمز پر کامیابی سے کام کر رہی ہے۔ ان پروگرامز میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال، زکوۃ، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن، پاکستان تخفیف غربت فنڈ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور صحت کے شعبہ میں دیگر اقدامات کے تحت لاکھوں ضرورت مند افراد فیضاب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر ہو چکا اور رہے گا، بھارت کا خطے میں سپرمیسی کا خواب دفن ہو گیا: نائب وزیرِ اعظم
سیلاب متاثرین کی مدد
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر باہمی رواداری، امداد و عطیات کے اس سماجی جذبے نے اور بھی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ آبادی کے مال و مویشی، روزگار اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ آبادی اشیائے خور و نوش، چھت اور صحت کی سہولیات کے منتظر ہیں جس کے لیے وفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج سب مل کر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
آخری پیغام
شہباز شریف نے کہا کہ عطیات کے عالمی دن پر آج میں پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کے کاموں میں اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی یاد دہانی کرواتا ہوں۔ باہمی رواداری اور مدد کے جذبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم بحیثیت قوم ترقی و خوشحالی، باوقار اور مضبوط مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔








