آج خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس وزیراعلیٰ گنڈاپور کے معاملے پر
پشاور: وزیراعلیٰ کی مبینہ گمشدگی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی کے معاملے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج دوپہر 2 بجے طلب کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا 1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش
اجلاس کا ایجنڈا
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اغواء ہونے کے معاملے پر بحث کی جائے گی، کے پی ہاؤس میں خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کو بھی زیر بحث لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 61 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ
اجلاس کی قانونی حیثیت
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس رولز سے ہٹ کر طلب کیا گیا کیونکہ اسمبلی رولز 20 کے مطابق چھٹی کے روز اجلاس طلب نہیں کیا جاسکتا۔
سیاسی صورتحال پر تبصرہ
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال پر اسمبلی اجلاس بلایا گیا ہے۔








