بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ بھی ضمانت پر رہا

لاہور میں جناح ہاؤس حملہ کیس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ بھی ضمانت پر رہا ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش، 16 جوان شہید، 8 خوارج جہنم واصل
ضمانت کی تفصیلات
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شیر شاہ کی ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
سوشل میڈیا پر خبر
شیر شاہ خان @KhanShershah کو بالآخر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ یہ ایک بہترین ٹیم ورک تھا جس میں @QasimZamanK, @taimur_malik, #AliAmmar کی سپورٹ سے ممکن ہوا۔ الحمدللہ pic.twitter.com/lD7iG9nFZ4
— Rana Mudassar Umer (@MudassarUmer4) September 5, 2025