ڈیلیوری بوائے نے خاتون کی برہنہ ویڈیو بنا کر اس کے شوہر کو بھیج دی
بھارتی ریاست اتر پردیش کا واقعہ
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں ایک ڈلیوری بوائے نے بیٹے کی گردن پر چاقو رکھ کر خاتون کی نازیبا ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل دبئی کی لاہور میں منعقد ہونے والی چوتھی ہیلتھ، انجینئرنگ اینڈ منرلز شو میں شرکت، قونصلیٹ کی نمائندگی، کمرشل قونصلر علی زیب خان نے کی
ملزم کی شناخت
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت 22 سالہ گورو کے نام سے ہوئی ہے جو گلستان پور گاؤں کا رہائشی ہے اور متاثرہ خاتون کے گھر دودھ اور کریانے کا سامان پہنچاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلا سندھ میں داخل ہو رہا ہے: شرجیل میمن
دھمکی اور بلیک میلنگ
ایک دن ملزم زبردستی خاتون کے گھر گھس گیا اور اس کے بیٹے کی گردن پر چاقو رکھ کر خاتون کو برہنہ ہونے پر مجبور کیا۔ اس دوران اس نے موبائل سے ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔ متاثرہ خاتون نے تھانے میں اپنی شکایت درج کرواتے ہوئے بتایا کہ گورو بار بار ویڈیو دکھا کر اسے بلیک میل کرتا رہا اور دھمکی دیتا تھا کہ وہ اس کی بیٹی کو اغواء کر لے گا یا ریکارڈنگ اس کے شوہر کو دکھا دے گا جو احمد آباد میں ملازمت کرتا ہے۔
پولیس کی کارروائی
خاتون کے مطابق، ملزم نے بعد میں ویڈیوز اس کے شوہر کو بھیج دیں اور انہیں وائرل بھی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو سورج پور کے علاقے سے گرفتار کر کے اس کا موبائل فون برآمد کر لیا، جبکہ اس کے خلاف مقدمات بھی درج کر لیے گئے ہیں۔








