پی ٹی آئی احتجاج: سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر حملہ ہوا
اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی نائب صدر پر حملہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر شدید پتھراؤ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرمیوں میں ہیٹ ریشز میں اضافہ کیوں ہوتا ہے اور اسے کیسے روکا جائے؟
پتھراؤ کا واقعہ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر کلثوم پلازہ کے قریب پتھراؤ کیا گیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ خوش قسمتی سے سینیٹر شیری رحمان حملے میں محفوظ رہیں۔
سیاسی رہنماؤں کی مذمت
سیاسی رہنماوں نے سینیٹر شیری رحمان کی گاڑی پر پتھراؤ کی سخت مذمت کی ہے۔








