سعودی عرب میں 23 ستمبر کو قومی دن پر عام تعطیل اور شایان شان جشن منانے کا اعلان
سعودی عرب کا 95واں قومی دن
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں 95ویں قومی دن پر 23 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کے خلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا بیان سامنے آگیا
اس سال کا تھیم
عرب میڈیا کے مطابق اس سال قومی دن کو "ہمارا فخر ہماری فطرت میں ہے" کا نام دیا گیا ہے جو سعودی عوام کی ثقافتی روایات اور قدرتی ورثے کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ تھیم سعودیوں کی مہمان نوازی، جرات، وقار، سخاوت اور بلند حوصلے جیسے اوصاف کو نمایاں کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ مذاکرات کا شوشہ چھوڑ کر پٹرول کی قیمتیں کم، جنگ میں وقفہ چاہتے ہیں: ایران
تقریبات اور مظاہرے
سعودی قومی دن پر ملک بھر میں آتشبازی، ڈرون شوز، سعودی ہاکس کے فضائی مظاہرے، ثقافتی پروگرام، روایتی رقص اور نمائشیں منعقد کی جائیں گی۔ ریاض، جدہ اور دمام سمیت بڑے شہروں میں خصوصی تقریبات ہوں گی جبکہ اہم عمارتوں کو سبز رنگ کی روشنیوں سے روشن کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ووٹ ڈالنے کی عمر 25 سال کرنے کی خبریں، حکومت نے وضاحت کردی
تاریخی پس منظر
یہ دن 1932 میں بانیِ مملکت شاہ عبدالعزیز کے اُس تاریخی فرمان کی یاد دلاتا ہے جس کے تحت نجد اور حجاز کو متحد کرکے سعودی عرب کے نام سے ایک ریاست قائم کی گئی تھی۔
قومی دن کا آغاز
پہلی بار 1965 میں فرمانروا شاہ فیصل کے دور میں قومی دن منایا گیا تھا اور 2005 میں شاہ عبداللہ کے شاہی فرمان کے بعد اسے مستقل سرکاری تعطیل کا درجہ دیا گیا۔








