اسرائیل نے قطر پر حملہ کردیا

اسرائیل کا قطر پر حملہ
دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل نے خلیجی ملک قطر پر حملہ کردیا۔ اوپن سورس انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں چھ دھماکے سنے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بتائیں بانی پی ٹی آئی رہائی کے بدلے کیا چیز چھوڑیں؟ علیمہ خان
دھماکوں کی تعداد اور ان کے مقاصد
بعض ذرائع کے مطابق دھماکوں کی تعداد 12 ہے۔ اس کارروائی میں اسرائیل نے مبینہ طور پر حماس کی قیادت کو نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ دوحہ میں حماس کا سیاسی دفتر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشہرہ، مسجد کے لاﺅڈ سپیکر کے غلط استعمال، پولیس کو دھمکیاں دینے پر شہری کیخلاف پیکا کے تحت مقدمہ درج
ہلاکتوں کی تعداد اور سابقہ واقعات
یہ واضح نہیں ہے کہ اس حملے میں کتنی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ جب اسرائیل نے کسی دوسرے ملک کی سرزمین پر حماس کو نشانہ بنایا ہو۔ اس سے پہلے ایران میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
حملے کی اہمیت
یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی جانب سے کسی ترقی یافتہ خلیجی ملک پر براہ راست حملہ کیا گیا ہو۔