آپ کا آج (جمعرات) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جو بات پریشان لگ رہی ہے اس کا حل ان شاءاللہ آج ہی مل جائے گا اور جس بھی مقصد کے لئے رقم درکار ہو گی اس کا بندوبست ہونے کی امید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ میں ایک بھوکے ہاتھی نے دکان میں گھس کر کھانے کی اشیاء پر دھاوا بول دیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کا حق ان شاءاللہ آپ کو ضرور ملے گا بالکل بھی پریشان نہ ہوں، اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ ضرور ایسے اسباب پیدا فرما دے گا کہ سب کچھ بدل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میئر کراچی کا سڑکوں، فٹ پاتھوں پر منشیات کے عادی افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دِنوں قریب ہے اس سے دور رہیں اور اپنی عزت، مال اور راز کی حفاظت آج کل سب سے ضروری ہے اور یہ سب اوپن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک صارفین ہوشیار، اہم پابندی لگانے کا فیصلہ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
نوکری پیشہ افراد کے لئے اچھی خبر ہے اور جس بھی انکوائری مقدمے وغیرہ کا شکار ہیں ان شاءاللہ اس میں سے نکل آئیں گے، کاروباری معاملات میں بھی بہتری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا، شعیب شاہین
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب روزانہ کے حساب میں اچھی خبریں ملیں گی، اس میں آپ کےلئے بہت کچھ ہے۔ آپ نے اگر اس اچھے وقت کو گنوا دیا تو بڑا پچھتاوا ہو گا اس لئے حالات کو سمجھیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیّدہ زینب رضی اللہ عنہا، ہر بیٹی کی میراث
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ہر طرح کی بندش، جادو ٹونہ وغیرہ کے اثرات سے آزاد ہیں آپ اب کھل کر اپنے مقاصد کی جانب پیش قدمی کر سکتے ہیں اس میں ان شاءاللہ آپ کےلئے بڑا فائدہ چھپا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مذاکرات کے دوران شرط نہیں مطالبات رکھے ہیں، بیرسٹر گوہر
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو آج صحت، بندش اور دیگر معاملات کے حوالے سے بہتری ملے گی، آپ جس کوشش میں کافی دنوں سے لگے ہوئے تھے اُس میں کامیابی ملنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کار سوار 2 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنوں کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر رہے ہیں آپ کو اب ان معاملات سے دور رہنا ہو گا ورنہ آپ اس کی براہ راست زد میں آ سکتے ہیں بڑی وارننگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وہاڑی: انوار آباد کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ معاملات اب غور طلب ہیں آپ کو اُس طرف سے فائدہ ملنے کا امکان ہے جو ذہن میں بھی نہ تھا اور گھریلو ماحول میں بھی کافی بہتری ملنے کی اُمید موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے کی مذمت نہیں، ہم ایران کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کر رہے ہیں: فضل الرحمان
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج کسی پیشکش پر حامی نہ بھریں،تھوڑا انتظار کر لیں حالات ایسے نہیں ہیں کہ آپ اپنی من مانی کرتے رہیں اس وقت تو حالات کے مطابق قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کی اصفہان میں سائیکل کی سواری، ویڈیو وائرل
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
کسی بھی ایسے معاملے میں نا آئیں جو قانونی ہو اور غیر شرعی بھی۔ اس میں بڑے نقصان کا خطرہ ہے۔ آپ صرف سیدھا سیدھا چلیں، چند دن دوستوں سے بھی دور رہیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
خرابی باہر نہیں ہے، خرابی آپ کے اندر ہے اور اس کو درست کرنا اب ضروری بھی ہے۔ اس وقت آپ نے بہت سے معاملات سے توبہ کرنی ہے تاکہ اللہ کی مدد شامل ِ حال ہو۔








