آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کے لیے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کی تیاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کے لیے مذاکرات رواں ماہ کے آخر میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
نئے اقتصادی جائزہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے درمیان ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے لیے دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات رواں ماہ(ستمبر)کے آخری عشرے شروع ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو پاکستان کے دورہ پر آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیوٹس گارڈن جی ٹی روڈ پر اب تک کا سب سے عالیشان ریسٹورنٹ کھل گیا، لالہ موسیٰ میں یورپ جیسا ماحول
وزارت خزانہ کی تیاری
وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کی تیاری کی جارہی ہے۔ ساتھ ہی اقتصادی اعدادشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے جو جلد آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹیکس دہندگان کا ڈیٹا ظاہر کرنے کے احکامات معطل کر دیئے
مذاکرات کی کامیابی کے اثرات
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ پر مذاکرات کامیابی سے مکمل ہونے کے بعد آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط جاری ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلے کر دیئے
ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام
واضح رہے کہ آئی ایم ایف مشن کا دورہ ستمبر 2024 میں طے پانے والے 37 ماہ کے 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے تحت ہونے جارہا ہے، اس پروگرام کے تحت آئی ایم ایف سے پاکستان کو 2 اقساط میں اب تک 2 ارب ڈالر سے زائد فنڈز موصول ہو چکے ہیں۔
کلائمیٹ فنانسنگ کا معاہدہ
اس کے علاوہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کا معاہدہ بھی طے پا چکا ہے، جس کے تحت 28 ماہ میں پاکستان کو ایک ارب 30 کروڑڈالر ملیں گے۔








