نتاشا کی شوبز دُنیا میں واپسی: ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد کی کہانی
نتاشا اسٹینکووچ کا کیریئر میں واپسی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں واپسی کرلی ہے۔
سربیا سے بھارت کی واپسی
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا سے طلاق کے بعد نتاشا اپنے بیٹے کے ہمراہ اپنے آبائی وطن سربیا چلی گئیں تھیں، تاہم وہاں چند ماہ رہنے کے بعد اداکارہ حال ہی میں بھارت واپس آئیں۔
جدید پروجیکٹس کی شوٹنگ
نتاشا نے بھارت واپس آتے ہی اپنی تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز کرلی ہے۔ وہ مختلف پراجیکٹس کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جن میں موسیقی ویڈیوز اور آئٹم نمبرز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی؛ آئی سی سی نے انڈین کرکٹ بورڈ سے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات مانگ لیں
نئے پروجیکٹ کی رونمائی
گزشتہ روز نتاشا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔ اداکارہ نے گلوکار پریت اندر کے ساتھ اپنی نئی آنے والی میوزک ویڈیو ‘تیرے کرکے’ کا پوسٹر شیئر کیا۔ نتاشا نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اس گانے کا ٹیزر 6 اکتوبر اتوار کے روز یوٹیوب پر لانچ کیا جائے گا۔
مداحوں کی خوشی
اس پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ وہ طلاق کے بعد انڈسٹری میں نتاشا کی واپسی پر بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔
کام پر توجہ
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اب نتاشا اپنی تمام تر توجہ اپنے کام پر لگانا چاہتی ہیں اور یہی اُن کی بھارت واپسی کی وجہ ہے۔
طلاق کی تفصیلات
واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے رواں سال جولائی میں اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے اہلیہ و اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔ یہ خبر سُن کر اس جوڑی کے مداح مایوس ہوگئے تھے۔
شادی اور بیٹے کی پیدائش
ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں اداکارہ نتاشا سے شادی کی تھی اور گزشتہ سال فروری میں پانڈیا نے دوبارہ نتاشا سے شادی کی تھی۔ اس جوڑی کا ایک بیٹا بھی ہے۔