بانی پی ٹی آئی کے لئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس پر خصوصی پیغام
وزیر دفاع کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ہمارے خطہ میں، دنیا میں کئی واقعات عمران خان کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ہوئے ہیں۔ غزہ پہ قیامت خیز مظالم، پاک بھارت جنگ میں ہماری تاریخی فتح، وطن عزیز میں ہولناک سیلاب، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ چند نہایت اہم واقعات ہیں، اور اب قطر پہ اسرائیل حملہ۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب کیلئے اب عام معافی کا اعلان کیا جائے
سابق وزیراعظم کی خاموشی
خواجہ آصف نے ایکس پر سابق وزیراعظم عمران خان کے ٹویٹ کے جواب میں لکھا کہ ’ان تمام واقعات کے دوران یا بعد آپ نے عمران کے ٹویٹر اکاؤنٹ پہ پاک فوج کو مبارکباد یا شہیدوں کے ساتھ یک جہتی، سیلاب زدگان کے ساتھ ہمدردی، دہشت گردوں کی مذمت، غزہ کے مظلوموں کے لئے دعا ہی سہی، کوئی ذکر پڑھا سنا ہو تو ضرور بتائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پر کام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان
خواجہ آصف کا موقف
ہاں یہ ضرور سنا پڑھا ہو گا۔ مجھے دیسی مرغی کھانے کونہیں ملتی۔ قید میں تنہائی ہے، ورزش کا سامان نہیں، ٹریڈمل میسر نہیں، فلاں سے ملاقات نہیں ہو رہی، سیاسی ورکروں سے ملاقات نہیں، بیگم سے ملاقات نہیں۔ فلاں کے ساتھ یہ ہو رہا ہے اور فلاں کے ساتھ وہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جب آپ سوتے ہیں تو یہ کیڑے آپ کے چہرے پر پارٹی کرتے ہیں
قوم کے مسائل پر غور
خواجہ آصف نے لکھا کہ ’چھوٹی باتیں نہ کیا کرو، لوگوں کو تیری اوقات پتہ لگ جاتی ہے، چلو یہ ساری باتیں کر لو لیکن کبھی کبھی ملک و ملت کے مسائل پہ تھوڑی بات کرلو، قوم اور ہم وطنوں کی خوشیوں اور غم شریک ہو جایا کرو۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں، پاکستانی قوم کب تک قربانی کا بکرا بنتی رہے گی؟؟؟
امت مسلمہ کے لیڈر کی ذمہ داری
امت مسلمہ کے لیڈر ہونے کا دعویٰ ہے، فلسطین میں ظلم کی مذمت کر دو۔ سیلاب کی تباہیوں پہ دکھ اظہار کر دو۔ وطن پہ قربان ہونے والے شہیدوں کے لئے دعائیہ کلمات ہی کہہ دو۔ اگر کوئی قائدانہ کوالٹی ہے تو اس کا اظہار کرو۔
خواجہ آصف کا ٹویٹ
پاکستان اور ہمارے خطہ میں، دنیا میں کئی واقعات عمران خان کے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد ہوئے ہیں۔ غزہ پہ قیامت خیز مظالم، پاک بھارت جنگ میں ہماری تاریخی فتح، وطن عزیز میں ہولناک سیلاب، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ چند نہایت اہم واقعات ہیں اور اب قطر پہ اسرائیل حملہ۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 11, 2025








