ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی حالات میں انشاءاللہ اب بہتری کی خبریں آ رہی ہیں۔ آپ کو کافی عرصے کے بعد اس طرف سے سکون ملے گا۔ قرض وغیرہ کے معاملات میں بھی بہتری آئے گی.
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی ’’پراپیگنڈہ فیکٹریاں‘‘ سرگرم، صدر ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دنوں سے کسی کام کے پیچھے لگے ہوئے تھے مگر ان کو کامیابی حاصل نہیں ہو رہی تھی۔ آج بحکم اللہ ایک اچھا دن ثابت ہوگا اور کامیابی مل جائے گی.
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون کو غیرت کے نام پر بھائی اور شوہر نے قتل کردیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ان لوگوں سے بھی اب فائدہ ملے گا جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہ تھا اور کچھ مالی حوالے سے بھی بہتری کی خبریں آ رہی ہیں۔ سب اب اچھا ہی ہوگا.
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ آئینی بنچ نے احتجاج کے دوران ہلاکتوں پر ازخودنوٹس لینے کی استدعا مسترد کردی
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اب ایک نئے کام کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی۔ اللہ کا نام لے کر جس بھی مقصد کی طرف بڑھیں گے وہ آپ کو کامیابی دلائے گا، کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے.
یہ بھی پڑھیں: کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے: راشد لطیف
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی ایسے معاملے میں پھنسے ہوئے ہیں جن سے نکلنا بے حد مشکل لگ رہا تھا۔ اب ان کو اس میں خاطر خواہ کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں.
یہ بھی پڑھیں: بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کا عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ لندن ہائی کورٹ میں شروع
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بلاک راستہ انشاءاللہ کھل جائے گا۔ فکر مند نہ ہوں، آپ میں بس توکل کی کمی ہے، وہ پوری ہو جائے تو شاید آپ دنیا کے بہترین بندوں میں شمار ہوں.
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو اپنے مالی معاملات کو لے کر اب کوئی فیصلہ کرنا ہوگا کہ اس کو کس طرح لے کر چلنا ہے اور کیا راستہ اپنانا ہوگا۔ اب وقت بھی ہے کہ کوئی رسک لے سکیں.
یہ بھی پڑھیں: ثنا سیّد اور عماد شمسی کے گھر ننھی پری کی آمد
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جو بھی قدم اٹھانا چاہ رہے ہیں، وہ سوچ سمجھ کر اٹھائیں، کیونکہ ابھی سازشی لوگ اردگرد موجود ہیں اور آپ کو کسی مشکل میں نہ لے آئیں۔ خاموشی سے چلیں.
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہل کی اب کشیدگی کم کرنی ہے تو اسے ہی پیچھے ہٹنا ہوگا: وزیر اطلاعات
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کسی بھی مسئلے میں کافی دنوں سے آئے ہوئے ہیں اور پریشانیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، ان حالات میں صدقہ دیں اور استخارے سے مدد لے چلیں تو بہتر ہے.
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان پر سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا جواب بھی سامنے آگیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ کسی بھی قسم کی الجھن کا شکار ہیں ان کو تین دن کے اندر انشاءاللہ اچھی خبر مل جائے گی اور مخالفین بھی اب قدرتی طور پر خود ہی پیچھے ہٹ جائیں گے.
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں آج سے گرمی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
عشق و محبت میں ناکامی کا امکان، کوئی قریبی عزیز یا دوست سے ناراضگی کا خطرہ ہے اور خاندانی معاملات میں بھی خرابی کا عنصر شامل ہے۔ صدقہ دیں لازمی آپ پر.
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو بھی لوگ ان دنوں سفر کا پروگرام بنا رہے ہیں وہ ابھی جلد بازی نہ کریں، مناسب نہیں ہے اور نہ ہی ابھی رشتہ طے کرنے میں کسی طرح کی جلد بازی ہونی چاہیے.








