قطری وزیراعظم کی آج امریکی صدر ٹرمپ سے اہم ملاقات، اسرائیلی حملے اور غزہ سیز فائر پر بات چیت ہوگی
قطری وزیراعظم کی امریکی صدر سے ملاقات
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں اسرائیلی حملے کی مذمت، غزہ میں سیز فائر معاہدہ اور یرغمالیوں کی رہائی جیسے اہم امور پر گفتگو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: موبائل چارجر سے گھر میں خوفناک آگ، 7 افراد جاں بحق
امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، قطری وزیراعظم کی امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آدھا رمضان گزر گیا ابھی تک خیبرپختونخوا حکومت نے رمضان پیکج کی تقسیم شروع نہیں کی،عظمیٰ بخاری
اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال
ذرائع کے مطابق ملاقات میں 9 ستمبر کو دوحہ پر ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد کی صورتحال اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر پیشرفت پر بھی بات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن رفعت کیخلاف توہین عدالت درخواست خارج
سلامتی کونسل کی مذمت
یاد رہے کہ سلامتی کونسل نے حال ہی میں اسرائیل کا نام لیے بغیر قطر پر ہونے والے حملے کی متفقہ طور پر مذمت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ذمہ قرض اور واجبات کا حجم بڑھ گیا
قطری وزیراعظم کا بیان
اجلاس سے خطاب میں قطری وزیراعظم نے کہا تھا کہ اسرائیل نے دوحہ پر حملہ کرکے سفارتکاری کی توہین کی ہے اور وہ غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
قطر کا ثالثی کردار
انہوں نے واضح کیا کہ قطر اپنا ثالثی کردار اور انسانی کوششیں کسی ہچکچاہٹ کے بغیر جاری رکھے گا۔








