برطانیہ کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان
برطانیہ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ایک ارب روپے سے زائد ہنگامی امداد کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیوال کا ضمنی الیکشن، سابق ایم این اے چوہدری زاہد اقبال کا پارٹی لیڈر شپ کے حکم پر اہم اعلان
ہائی کمشنر کی ملاقات
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے سیلاب اور مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں برطانیہ کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد نئے مہنگے عسکری سازوسامان کی خریداری کی خواہش مند
امداد کی تفصیلات
انہوں نے برطانیہ کی جانب سے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد اور مزید انسانی ہمدردی کی معاونت کا اعلان بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امن اور ترقی کے لئے تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے: وزیراعلیٰ مریم نواز کا تعلیم کے عالمی دن پر پیغام
شکریہ اور اہمیت
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے بروقت تعاون اور یکجہتی پر برطانوی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام متاثرہ عوام کے لیے بڑی سہولت ثابت ہوگا۔
دو طرفہ تعلقات پر گفتگو
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، اعلیٰ سطح کے روابط کی اہمیت اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔








