مون سون بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ کے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا
مون سون بارشوں کا سلسلہ ختم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مون سون کی موسلادھار بارشوں کے سلسلہ تھمنے کے بعد مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کی غرض سے جانے والے شہریوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار، 15 کلو منشیات برآمد
ہائکنگ ٹریلز کی بحالی
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام ہائکنگ ٹریلز کو کھول دیا گیا ہے۔ شہری اب ہائکنگ کے لیے مارگلہ سمیت تمام ٹریلز کا رخ کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ امر حوصلہ افزا ہے کہ ایران نے دھمکیوں اور دباؤ کا جرأت مندی سے سامنا کیا بلکہ دھمکیوں پر ترکی بہ ترکی جواب دینے میں بھی کبھی تامل نہیں کیا۔
حفاظتی اقداموں کی وضاحت
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق ہائکنگ ٹریلز کو شہر میں جاری بارشوں کی وجہ سے عارضی طور پر بند کیا گیا تھا۔ یہ فیصلہ شہریوں کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا گیا تھا۔
موسمی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک بارشوں کا امکان نہیں ہے، جس کی وجہ سے شہری آج سے مارگلہ ٹریلز پر ہائکنگ کے لیے جا سکیں گے۔








