ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل

سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو ان دنوں اپنے مالی معاملات کو لے کرپریشانی آ رہی ہوگی اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، اس میں ناکامی ملتی ہے۔ استخارے سے مدد لیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ کس جگہ پر مسئلہ آ رہا ہے اور پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ ویسے بھی اندرونِ خانہ مخالفت کا سلسلہ جاری ہے اور آپ کو اس کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔ آپ صدقہ بھی دیں اور یاحی یا قیوم کا ورد 1000مرتبہ روزانہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت منظور

برج ثور

سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وارثتی امور میں انشاءاللہ آپ کو اپنا حق ضرور ملے گا۔ آپ جس بھی مسئلے کو لے کرپریشان ہیں اس کا حل ضرور نکلے گا۔ جو لوگ کسی بندش وغیرہ میں مبتلا ہیں وہ بھی انشاءاللہ اس سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے، ان دنوں اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبریں ہیں، برسوں سے رشتے کے انتظار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کے لئے بھی اب راستے کھل رہے ہیں۔ آپ کو جلد خوشخبری ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریبات میں خواجہ سرا اور خواتین کے ڈانس پر پابندی کے خلاف قرارداد پیش

برج جوزہ

سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے بہت قریب ہے۔ آپ کو اس سے بچ کر چلنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ اپنے کسی راز کو بھی اوپن نہ ہونے دیا جائے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے، انشاءاللہ ان کے لئے اب راستے کھل رہے ہیں۔ ان کو اب مالی حوالے سے فائدہ ہوگا۔ قرض وغیرہ سے نجات کا سبب بھی بنے گا اور بڑی رقم بھی ہاتھ لگے گی۔

یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کے آتے ہی چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ

برج سرطان

سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ملازمت میں تبادلے کا امکان اور آپ کے لئے ترقی کا بھی چانس موجود ہے۔ جن افراد نے کاروبار کر رکھا ہے اور کافی عرصے سے انہیں نقصان کا سامنا ہے، ان کو اب انشاءاللہ فائدہ ہوگا، جو رقم کافی عرصے سے بلاک تھی وہ بھی اب آپ کے پاس آ سکتی ہے۔ قرض لینے اور دینے میں آسانی رہے گی اور کچھ اہم گھریلو معاملات بھی اب حل ہونے کے قریب ہیں۔ مبارک سفر کا راستہ بھی آسان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد ٹورازم اتھارٹی کی ایڈوائزری جاری

برج اسد

سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جس بات کو لے کر کافی دنوں سے پریشان تھے، انشاءاللہ اب اس کا کوئی حل مل سکے گا۔ جو لوگ ملازمت کی تلاش میں تھے، ان کی تلاش ختم ہوگی اور جس مقصد کے لئے بھی رقم درکار ہوگی اس کا بندوبست ہو جائے گا، جو لوگ کافی دنوں سے بندش وغیرہ کا شکار چلے آ رہے ہیں، وہ بھی اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ یہ ہفتہ بحکم اللہ ایک بہترین ہفتہ ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی دھواں دار پریس بریفنگ نے بھارت کے پسینے چھڑا دیئے۔۔۔۔” اسے کہتے ہیں بگھو بگھو کر مارنا”

برج سنبلہ

سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ خاندان میں اکیلے ہوتے جا رہے ہیں۔ آپ کو اپنوں نے خود سے دور کر دیاہے۔ اب بڑا ہی مشکل ہوگیا ہے ایک دوسرے کے ساتھ چلنا، اس لئے خود کو ذہنی طور پر تیار کریں اور آگے اکیلے چلنے کے لئے تیار ہو جائیں۔ آپ بڑی پریشانیاں اور مشکلات کاٹ کر یہاں تک پہنچے ہیں۔ اب مزید کسی پریشانی کو گلے لگانے کی گنجائش نہیں ہے۔ اب اگلا سفر اچھا اور بہترین رہے گا، انشاءاللہ۔

یہ بھی پڑھیں: 2025ء کے پہلے 6 مہینوں میں 950 بچوں کے جنسی استحصال کے واقعات رپورٹ

برج میزان

سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جس بھی پریشانی کو محسوس کر رہے ہیں، اس میں آپ کا کچھ نہیں ہے، بلاوجہ کا بوجھ سر پر سوار کیا ہوا ہے۔ اس وقت سب کچھ اچھا جا رہا ہے۔ آپ نے دوسروں کی باتوں کو زیادہ دل پر لگایا ہوا ہے۔ اس لئے آپ اس سے نکلیں، آگے بہت کچھ ہے آپ کے کرنے کے لئے، اللہ سے بڑی امید ہے کہ یہ ہفتہ عزت، دولت، شہرت کے حصول میں آپ کا مددگار ہوگا، فکر مند نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن میں بطور ریٹرننگ افسر دھاندلی کے مرتکب سول جج کی برطرفی کا فیصلہ درست قرار

برج عقرب

سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ہر دوسرے دن کسی نہ کسی مشکل میں آ جاتے ہیں جیسے کسی نے بلاک کر دیا ہو۔ آپ روزانہ کے حساب سے اپنا صدقہ دیں۔ ایسا نہ کر سکیں تو پرندوں کو خوراک ڈال دیا کریں اس سے بڑا فائدہ ہوگا اور انشاءاللہ بند راستے کھل جائیں گے۔ اس وقت آپ کو یاحی یا قیوم کا ورد بھی کرنا ہے اور کوشش کرنی ہے کہ بعد نمازِ مغرب گھر سے بلاضرورت نہ نکلیں اور اپنی آنکھوں کی بے حیائی کے حوالے سے حفاظت کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفیکیشن جاری

برج قوس

سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ کافی دنوں سے خود کو کسی بندش کا شکار محسوس کر رہے تھے وہ انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو راستہ کافی دنوں سے بند تصور کر رہے تھے وہ بھی اب کھل جائے گا۔ اس وقت آپ کو اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ لے کر قدم اٹھانے کی ضرورت ہے، اللہ سے بڑی امید ہے کہ اس میں آپ کامیاب بھی ہوں گے۔ یہ ہفتہ شاندار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف سے آئیڈیل تعلقات نہیں رہے، حنیف عباسی

برج جدی

سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کو جس بھی پریشانی کا سامنا ہے، وہ معاملہ انشاءاللہ حل ہوگا اور آپ کو اب آگے راستے صاف طور پر دکھائی دیں گے۔ جو لوگ کافی دنوں سے کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، وہ پریشان نہ ہوں، اس طرح گناہ کا کفارہ ادا ہوتا ہے اور انشاءاللہ 14 دن کے بعد مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔ ان دنوں غیر متوقع ذریعے سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں میں ریفارمز کا سلسلہ جاری، بخشی خانوں کی بہتری کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا

برج دلو

سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جن لوگوں نے کافی دنوں سے روزگار میں پریشانی دیکھی ہے، وہ اب انشاءاللہ اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور اولاد کے حوالے سے بھی جاری پریشانی کا خاتمہ ہو سکے گا۔ جس بھی شخص نے تنگ کر رکھا ہے، وہ خودبخود بھاگ جائے گا اور جو لوگ اپنا نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں، وہ اب تیاری شروع کر دیں۔ اللہ نے چاہا تو اس میں برکتیں، رحمتیں اور آسانیاں پیدا ہوں گی۔

برج حوت

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

تھوڑی سی بدنظری والی کیفیت دکھائی دیتی ہے، جس بھی کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں، ناکامی ملتی ہے جیسے ہر چیز بلاک ہو گئی ہے،یہ صرف بدنظری کی وجہ سے ہے۔ آپ صرف صدقہ دیں، راشن کی صورت میں اور نماز کی پابندی کریں۔ ایک عمل اور کرنا ہے کہ حقوق العباد کے حوالے سے جہاں غلطیوں ہوئی ہیں ان کی معافی مانگنی ہے۔ جو لوگ تھوڑا سا جھک گئے وہ کامیاب ہوں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...