امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کا ٹیلی فونک رابطہ
اسلام آباد میں اہم ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میجر عدنان اسلم شہید کی نماز جنازہ چکلالہ راولپنڈی میں ادا کر دی گئی
پاک امریکہ تعلقات کا مثبت تسلسل
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مارکو روبیو نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں مثبت تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عرصے تک الحاد (Atheism) کی طرف مائل رہی، تحقیق کے بعد ایمان کی طرف لوٹ آئی، اداکارہ یشما گل
خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو کے دوران خطے اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوطرفہ تعلقات میں مضبوطی کا عزم
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔








